
ہاٹ لائن نیوز : ہری پور میں تھانہ سٹی کے علاقہ چھوہڑ شریف میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے جج پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جج محمد فرید زخمی ہوگئے۔ جج محمد فرید کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محمدفرید اپرکوہستان میں سیشن جج ہیں، سیشن جج محمد فرید کو مسجد میں داخل ہوتے ہوئےحملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ پولیس کایہ کہنا ہے کہ سیشن جج محمدفرید کو2گولیاں لگی ہیں۔








