مسجدمیں خودکش دھماکہ ؛ ٹارگٹ مولاناحامدالحق ہی تھے

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے موصول ایک رپورٹ کیمطابق ، دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملےکی ابتدائی رپورٹ تیارکی گئی ہے۔
اس رپورٹ کیمطابق ، خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب تھا ، جب مولاناحامدالحق دعا کرتے ہوئے باہر آئے تو حملہ آور نے انکو نشانہ بنایا ، یہ دھماکے جمعہ کی نماز کے دوران ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیاہےکہ اس دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام دھماکہ خیزمواداستعمال ہوا ، جبکہ ہدف مولانا حامدالحق تھے۔








