مسافر طیارہ گھروں سے ٹکرا گیا، 62 ہلاک

0
171
مسافر طیارہ گھروں سے ٹکرا گیا، 62 ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : برازیل میں، ایک مسافر طیارہ ساؤ پالو کے مضافات میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کے محکمہ شہری دفاع کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے۔

برازیل کے صدر لوئی اناسیو لیولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ تمام مسافر مر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔

Leave a reply