مسافر بس گہری کھائی میں جا گری ؛ 19 افراد جاں بحق

0
143
مسافر بس گہری کھائی میں جا گری ؛ 19 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

حکام کیمطابق بس حادثہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق بس مکئی لے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی اور کھائی میں گر گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریکٹرڈرائیورموقع سے فرارہوگیاہے۔

زکاٹیکاس کے گورنر ڈیوڈ مونریال نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے بعد میں مرنے والوں کی صحیح تعداد جاری کی۔

Leave a reply