مسافر بس کے حادثے میں 31 افراد ہلاک

0
59

ہاٹ لائن نیوز : مغربی افریقی ملک مالی میں مسافر بس پل سے گرنے کے نتیجے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بدقسمت بس کینیبا، مالی سے ہمسایہ ملک برکینا فاسو جا رہی تھی کہ دریائے باگوئی کو عبور کرتے ہوئے ایک پل پر الٹ گئی، جس سےکم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سےبیشترافرادکی حالت نازک ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بس، کینیبا کمیون سے برکینا فاسو جا رہی تھی، ایک پل سے ٹکرا گئی، وزارت نے ایک بیان میں کہاہےکہ متاثرین کا تعلق مالی اور دیگر مغربی افریقی ممالک سے تھا۔

واضح رہے کہ مالی میں سڑک حادثات بہت سے عوامل کی وجہ سے عام ہیں، جن میں بہت سی سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب حالت، اوور لوڈنگ اور ناقص ریگولیٹڈ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

Leave a reply