مسافروں کیلیے خوشخبری

0
252

ہاٹ لائن نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانا شروع کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدیداروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کرے گی اور نجی اڈوں سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 10 فیصد تک کمی کی جائے گی۔

ڈی سی لاہور رفیعہ حیدر نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی سےاشیائے ضروریہ کی نقل وحمل کےاخراجات میں بھی کمی آئےگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں تو تاجروں کو چاہیے کہ وہ دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کریں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a reply