
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر مزار قائد پر ایک باوقار اور شاندار گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، اس موقع پر حکومتی اور عسکری شخصیات، معزز مہمانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تقریب کو خراجِ تحسین پیش کیا، کمانڈنٹ پاکستان نیول تصور اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔









