
ہاٹ لائن نیوز : مری کے مانگا جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑا علاقہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔
مری ایکسپریس وے کے قریب مانگا جنگل میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی۔ جنگل کی آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔ مانگا کے جنگل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ کا علاقہ زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔








