مری اسلام آبادایکسپریس وےپرشدیدلینڈسلائیڈنگ

مری اسلام آباد ایکسپریس وے پرآدھی سڑک لینڈسلائیڈنگ کے دوران پہاڑ سے گرنے والے ایک بڑے پتھر سےشدیدمتاثر ہوگئی۔
ڈی سی مری کیمطابق ، مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر آدھی سڑک پہاڑ سے گرنیوالی ایک بڑی چٹان سے متاثر ہوئی ہے۔
ڈی سی مری کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے کا مزید حصہ زمینی سلائیڈنگ میں آنیکا امکان ہے ، لہذا سڑک کے متاثرہ علاقے کو ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ مری اسلام آباد ایکسپریس وے کوجلدہی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔









