مریم نواز کے گانے نےدھوم مچادی

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیاست اور فیشن کیساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی آگئیں۔
حال ہی میں مریم نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جس میں مریم نواز گلوکاری کرتی نظر آئیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں مریم نواز مریم اورنگزیب کیساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں، اس دوران ان کے ہاتھ میں مائیک آتے ہی انہوں نے گانا ‘چرا لیا ہے تم نے جو دل کو’ گانا شروع کردیا۔
مریم اورنگزیب اور تقریب کے شرکاء مریم نواز کے گانے سے محظوظ ہوتے نظر آئے تاہم شاید سوشل میڈیا صارفین کو مریم نواز کی پرفارمنس پسند نہیں آئی اور کمنٹ سیکشن مضحکہ خیز تبصروں سے بھر گیا۔








