مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

0
220
مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

ہاٹ لائن نیوز : ائیر ایمبولنس کے اجلاس میں ائیر ایمبولنس کی وردی پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، شہری وقار علی نے ایڈووکٹ افتاب باجوہ کے توسط سے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف ہے کہ مریم نواز نے ایئر ایمبولنس کی وردی پہن کر جرم کیا، ادارے کا یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

مریم نواز کے خلاف 171 اور 170 دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،اس سے پہلے مریم نواز نے پولیس کی یونیفارم پہن کر جرم کیا تھا، پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply