
ہاٹ لائن نیوز : مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے گورنر ہاؤس میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر نامزد وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف بھی موجود تھے۔
تقریب حلف برداری میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیروں نے بھی شرکت کی۔









