
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مریم نفیس کےہاں بیٹاپیداہواہے ۔
اسکی خوشخبری اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دی تھی ، اسکے ساتھ ہی نوزائیدہ کی کچھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں جو وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیساتھ خوشخبری شئیرکرتے ہوئے کہا کہ ہماری دنیا اور بھی خوبصورت ہوگئی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ دنیا والو ملیےسید عیسیٰ امان احمدسے، یہ عزیز بچہ ، ایک ہفتہ سے کم عمروالا ، اس مبارک مہینے میں آیا اوراسنے ہمیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا۔









