مرنےوالےکاشناختی کارڈ کیسےمنسوخ کرایا جائے؟

0
193
مرنےوالےکاشناختی کارڈ کیسےمنسوخ کرایا جائے؟

ہاٹ لائن نیوز : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے متوفی کے شناختی کارڈزکی منسوخی کے عمل کو آسان بنا دیا ہے تاکہ ان کے غلط استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

متوفی کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول اور اسکا شناختی کارڈ منسوخ کرنے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر نادرا نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

نئے قوانین کے تحت متوفی کا کوئی بھی قریبی رشتہ دار (میت کے والدین، میاں بیوی، بچے، بھائی، بہنیں اور وہ لوگ جن کا اندراج میت کے خاندانی ریکارڈ میں موجود ہے) ضروری دستاویزات فراہم کر کے متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کراسکتا ہے۔

ضروری یا مطلوبہ دستاویزات میں میت کا اصل شناختی کارڈ یاشناختی کارڈ نمبر، کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا تحصیل میونسپل آفس کی طرف سے جاری کردہ تدفین کا سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاق کی صورت میں شناختی کارڈ کی منسوخی کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی اور 7 دن کے اندر منسوخی کا سرٹیفکیٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

Leave a reply