
ہاٹ لائن نیوز: زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 285 روپے سے بڑھ کر 530 روپے فی کلو جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 9سو روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4سو50 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔









