
ہاٹ لائن نیوز : برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت پندرہ روپے سستا ہوا ہے، گوشت سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 416 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 237 روپے فی درجن مقرر کی گئی جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 6990 روپے مقرر کیا گیا ہے۔








