مردار جانور کا دس من گوشت لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام

0
310
مردار جانور کا دس من گوشت لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس نے 10 من مردہ جانور کا گوشت لاہور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا یے، لاہور کے شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے مجاہد اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے 10 من مرده جانور کا گوشت برآمد کر لیا، ایس۔ پی مجاہد زوہیب نے بتایا کہ ملزم ننکانہ صاحب سے گاڑی میں مردہ گوشت لاہور منتقل کرنا چاہتا تھا۔

پولیس نے مضر صحت گوشت تلف کر کے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ محکمہ فوڈ کے حوالے کردیا جبکہ ملزم چاند کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں کی سخت مانیٹر نگ کے لئے مؤثر اقدامات اور ناکوں پر سپروائزری آفیسرز کی زیر نگرانی سخت سیکیورٹی کا عمل جاری رہے گا۔

Leave a reply