مراکش کشتی حادثہ: بچ جانےوالےپاکستانیوں کی واپسی آج سےشروع

ہاٹ لائن نیوز : مراکش کشتی کےحادثے سے بچنےوالے 22 پاکستانیوں کی واپسی آج شروع ہوگی۔ متاثرین کی واپسی کیلئے ایک شیڈول تیارکیا گیا ہے ، جسکے تحت انہیں مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائیگا۔
موریطانیہ میں 11 پاکستانیوں کے واپسی کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ، انہیں دوحہ اور پھر قطر ایئر لائنز کے راستے امارات ایئر لائنزسے براستہ دبئی پاکستانی شہروں کو واپس بھیج دیا جائیگا۔
شیڈول کے مطابق ، دوسرا بیچ 31 جنوری کو پہنچے گا جبکہ تیسری کھیپ یکم فروری کو اسلام آباد ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین کی واپسی کو یقینی بنانیکے لئے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کےمکمل رابطےہیں۔








