
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو خط کے ذریعے ارسال کیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تصدیق کی گئی ہے۔ استعفے میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی بنیاد غیر جاز اور جعلی ہے اور یہ پارلیمنٹ عوامی مینڈیٹ کی توہین میں شریک ہے۔
یاد رہے کہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، تاہم وہ طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے کے باعث حلف نہیں لے سکے تھے۔









