مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ: 80 سے زائد افراد ہلاک

0
202
مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ: 80 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ منگل کو ہندوستان میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ اتر پردیش میں دریائے گنگا کے کنارے شہریوں کی بڑی تعداد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے موجود تھی جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

Leave a reply