مذاکرات ہی تمام مسائل کاواحد حل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

0
145
مذاکرات ہی تمام مسائل کاواحد حل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں مکالمہ ہونا چاہیے، یہی سیاست کا حسن ہے، مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر چوہدری مستنصر گوندل ایڈووکیٹ کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپیکر کی طرف سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانا اچھا فیصلہ ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کیجانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانا خوش آئند ہے جو کہ امن پسند اور شریف انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے، ہم کہتے رہے ہیں کہ تمام مسائل کا حل بات چیت ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ دھرنے، مارچ اور چڑھائی سیاست نہیں، پارلیمنٹ میں اپوزیشن ہے، حکومت اور اتحادی بھی، مل بیٹھ کر مسائل حل کریں۔

Leave a reply