
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے نجی چینل کے مارننگ شو کی مقبول میزبان مدیحہ نقوی نے ان خواتین کو یاد کیا جنہوں نے انکی والدہ کے جنازے میں میک اپ کررکھا تھا۔
مدیحہ نقوی نے حال ہی میں مارننگ شو میں اپنی والدہ کے انتقال کے دن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین انکی والدہ کے جنازے میں میک اپ کرکے آئیں اور اس رویے نے انہیں تکلیف دی۔
میزبان نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اب تک اپنے شعور میں جو لاش دیکھی ہے وہ میری والدہ کی ہے۔ ان کی موت کی خبر سن کر ہمارے گھر لوگ جمع ہونے لگے اور مجھے وہ چہرے اچھی طرح یاد ہیں جنہوں نے سوگ کے موقع پر لپ اسٹک لگا رکھی تھی۔ میں ان چہروں کو کبھی نہیں بھول سکتی ۔







