مدد کے لیے پکارنے والا پولیس کے ہاتھوں مارا گیا

0
189
مدد کے لیے پکارنے والا پولیس کے ہاتھوں مارا گیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مدد کے لیے پکارنے والے شہری کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی وردی والے کیمرے نے اس منظر کو قید کر لیا جس میں لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر نے گھر پر حملہ کرنے والی خاتون سے نمٹنے کی کوشش کرنے والے شخص پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے نے پورے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون برینڈن نامی شہری کے گھر میں گھس گئی اور مبینہ طور پر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس نے مدد کے لیے 911 پر کال کی اور پولیس کو کال کی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پولیس اہلکار مذکورہ گھر پہنچے اور دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔

اسی دوران پولیس اہلکاروں کو گھر کی راہداری سے چیخنے کی آوازیں آئیں، جب پولیس اہلکار ہاتھ میں پستول لیے آگے بڑھا تو دیکھا کہ ایک شخص ایک خاتون کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ کسی کے ہاتھ میں چاقو ہے۔

یہ صورتحال دیکھ کر پولیس افسر اسے چاقو گرانے کو کہتا ہے اور پھر بغیر سوچے سمجھے اس شخص کو گولی مار دیتا ہے، ایک گولی سر پر لگنے سے آدمی ہلاک ہوجاتا ہے۔ پولیس اہلکار فوری طور پر اس شخص کے بے جان جسم کے قریب پہنچا اور مزید 5 گولیاں چلائیں۔

یہ سب کچھ ہونے کے بعد پولیس والوں کو پتہ چلتا ہے کہ جس شخص کو انہوں نے قتل کیا وہ دراصل اس گھر کا رہائشی تھا جس نے خاتون کے گھر میں گھسنے کے بعد پولیس کو مدد کے لیے بلایا۔

Leave a reply