محمد یوسف نے کرکٹ کے بعد کاروبار شروع کر دیا

0
209
محمد یوسف نے کرکٹ کے بعد کاروبار شروع کر دیا

محمد یوسف نے کرکٹ کے بعد کاروبار شروع کر دیا

پاکستانی ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے کرکٹ کے بعد اب کاروبار کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرا دیا ہے، ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کرنے جا رہے ہیں جو بالخصوص حج اور عمرہ کی اشیاء جیسے کہ احرام، ٹوپی، تسبیح اور دیگر چیزیں فراہم کرے گا۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں شمار ہوتا ہے، انہوں نے اپنی شاندار بیٹنگ سے مداحوں کے دل جیتے، کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ پی۔ سی۔ بی میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام سرانجام دیتے رہے، انہوں نے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، استعفیٰ کی وجہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات بتائی تھی۔

Leave a reply