
ہاٹ لائن نیوز : عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد تجربہ کارفاسٹ باؤلر محمدعرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عرفان سے پہلے پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
محمدعرفان نے4ٹیسٹ، 60 ونڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔








