
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویر احمد نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا مقدمہ میں سابق وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ، درخواست گذار نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے، محمد خان بھٹی کو بوگس کیس میں ملوث کیا گیا، الزام یہ ہے فیل ہونے والے امیدواران کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی، ریکارڈ پر ملزمان کیخلاف جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے یہ مقدمہ بنایا گیا،
پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر جعل سازی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ہو سکتا ہے، پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ملوث کرنے کیلئے رزلٹ تبدیل کیے گئے ہوں ،ہو سکتا ہے محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفت نے جعل سازی کی ہو ،یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ،ریکارڈ پر شواہد موجود نہیں ہیں ، استدعا ہے کہ محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔








