محمد خان بھٹی کو اج لاہور کی دو عدالتوں میں کیوں پیش نہ کیا گیا۔

0
227
محمد خان بھٹی کو اج لاہور کی دو عدالتوں میں کیوں پیش نہ کیا گیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ ، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف پنجاب اسمبلی سے سیشن الاؤنس وصولی کا مقدمہ ۔جیل پولیس کا محمد خان بھٹی کو عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ ۔۔پولیس لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی پر معمور ہے

ملزم محمد خان بھٹی کو آج عدالت پیش نہیں کیا گیا ۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدر علی بھٹی نے سماعت کی ۔جیل پولیس نے آگاہ کیا کہ لا اینڈ آڑڈر صورتحال کے باعث محمد خان بھٹی کو جیل سے عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا ۔پسابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز نے محمد خان بھٹی کو الاؤنس دیا تھا ۔پراسیکیوشن نے محمد خاں بھٹی کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے

ملزم محمد خان بھٹی 2009 سے 2018 تک جبری رخصت پر تھا ۔ملزم نے دس سال کے واجب الادا الاؤنس وصول کیے ۔
ملزم محمد خان بھٹی پر دس سال کے 32 لاکھ اسبلی سیشن الاؤنس وصول کرنے کا الزام ہے ۔
ملزم محمد خان بھٹی کو پرویز الہی نے پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات کیا تھا

Leave a reply