محسن نقوی نے آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا اعلان کیا

0
116
محسن نقوی نے آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا اعلان کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی، نے اعلان کیا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز منعقد کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کے لیے شہر میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی سہولیات دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں نہ صرف پی ایس ایل بلکہ دیگر بین الاقوامی کرکٹ میچز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Leave a reply