
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے محرم کے دوران سوشل میڈیا ایپس کو بلاک کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہونگی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائیگا، مختلف صوبوں سے 6 سے 11 محرم تک 6 ایپس بند رکھنے کی درخواست کی گئی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے، جن مقامات پر جلوس اور مجالس ہوں گی وہاں موبائل سگنلز بھی بند کر دیے جائیں گے۔









