مجبور اوربےبس باپ نومولود کی لاش لےکرعدالت پہنچ گیا

0
132
مجبور اوربےبس باپ نومولود کی لاش لےکرعدالت پہنچ گیا

یہ افسوسناک خبر بھارت سے متعلق ہے، جہاں ایک نومولود بچی کے والد نے اسپتال کی غفلت کے خلاف احتجاج کے طور پر لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچایا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک نجی اسپتال نے زچگی میں فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے علاج میں تاخیر کی، اور نتیجتاً بچے کی وفات ہوگئی۔ والد نے یہ قدم اٹھا کر احتجاج کیا، اور ضلعی مجسٹریٹ نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کو سیل کرنے کا حکم دیا ۔

نجی اسپتال نے نارمل ڈلیوری کے لیے 10 ہزار اور آپریشن کے لیے 12 ہزار بھارتی روپے مانگے، لیکن جیسے ہی والد نے فیس جمع کروانے کی کوشش کی، اسپتال انتظامیہ نے اضافی رقم کی مانگ شروع کر دی ۔

والد نے رات ڈھائی بجے تک رقم فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن اسپتال نے والدین کی درخواست کے باوجود علاج شروع کرنے سے انکار کیا،

Leave a reply