متعدد ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں دلچسپی رکھتے ہیں: اسحاق ڈار

0
161
متعدد ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں دلچسپی رکھتے ہیں: اسحاق ڈار

لندن: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی دوسرے ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر مبنی معاہدے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ اقدامات کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ وہ دفاع کے معاملے میں ایک سنجیدہ اور مضبوط ملک ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان خود کو ایک مضبوط معیشت کے طور پر بھی منوائے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا، اور اس معاہدے پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔ ان کے بقول دیگر کئی ممالک نے بھی اس نوعیت کے معاہدوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب نے ریاض میں ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Leave a reply