متحدہ نے گورنر سندھ کے اعلان کی حمایت کردی

0
197
متحدہ نے گورنر سندھ کے اعلان کی حمایت کردی

ہاٹ لائن نیوز : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کیجانب سے مہاجر کلچرل ڈے کی تنظیم کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی ردعمل دیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کے اقدام کو سراہا اور یقین دلایا کہ مہاجر کلچر ڈے میں ایم کیو ایم پاکستان کے تمام رہنما شرکت کرینگے۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر میں تمام قومیتوں کو متحد ہونے کا موقع ملا ہے، ہمارا پیغام ہے کہ آپ ہمیں پہچانیں گے تو ہم آپکو پہچانیں گے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے کارکنان کو مہاجر کلچر ڈے کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave a reply