متحدہ عرب امارات میں فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق

0
168
متحدہ عرب امارات میں فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق

یو۔ اے۔ ای کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک کے معمولی تنازع پر فائرنگ ہونے سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں ہیں، متحدہ عرب امارات کی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے ایک سو بیس کلومیٹر دور واقع ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا ثابت ہو گیا، جھگڑا راس الخیمہ کے علاقے میں اُس وقت شروع ہوا جب گاڑی سے متعلق معمولی تلخ کلامی ہوئی، اچانک ملزم نے پستول نکال لیا اور تین خواتین پر فائرنگ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

Leave a reply