ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی 3 چھٹیوں کا امکان

ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی 3 چھٹیوں کا امکان
عوام کے لئے ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی مسلسل 3 تعطیلات متوقع ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آئے گا، اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر 12 ربیع الاول 5 ستمبر جمعتہ المبارک کو منائی جائے گی۔
اس موقع پر عام تعطیل ہو گی، اس کے بعد 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان پر سرکاری تعطیل ہو گی، قوم اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرے گی، 8 ستمبر کو اتوار کی معمول کی چھٹی ہو گی ، اس طرح عوام کو مسلسل 3 دن کی تعطیل ہوں گی۔









