
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی ہینڈسم اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی چند روز قبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
اس موقع پر شہریار منور اور انکی اہلیہ کا خوبصورت عروسی جوڑا بھی تقریب میں توجہ کا مرکز رہا تاہم اس جوڑے کی قیمت جان کر آپ یقیناً دنگ رہ جائیں گے۔
ماہین صدیقی اپنی بارات پر کوٹی کیساتھ ایک خوبصورت اور کام والا سنہری لہنگا چولی پہنے بہت دلکش لگ رہی ہیں۔ دوسری جانب اداکار شہریار منور نے بھی اس موقع پر براؤن اور گولڈن کے امتزاج سے تیار کردہ کوٹ اور پینٹ پہن کر خوبصورت نظر آنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
شہریار منور اور ماہین کا عروسی لباس پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا شاہکار ہے۔ میڈیا کے مطابق ماہین صدیقی کے عروسی لباس کی قیمت 60 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔








