ماہرہ خان کی شاپنگ کی ویڈیو وائرل

0
236
ماہرہ خان کی شاپنگ کی ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی شاپنگ کی ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ سے خریداری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں، صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کراچی کی مقامی مارکیٹ سے خریداری کرتی ہوئی نظر آئی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ماہرہ خان بغیر کسی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے نہایت سادگی میں کپڑوں کی خریداری کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو سفید رنگ کے شلوار قمیض میں دیکھا گیا ہے، بغیر میک اپ اور پر اعتماد انداز میں وہ دکان میں کپڑے خریدتی ہوئی نظر آئیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ کی سادگی ہی ان کی خوبصورتی ہے۔

Leave a reply