
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے پسندیدہ پہلو پر بات کی ہے۔
ماہرہ خان لندن میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ کی یہ عادت پسند ہے کہ جب وہ کسی سے بات کرتے ہیں تو اسے بہت اہمیت دیتے ہیں اور توجہ سے سنتے ہیں۔
ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ چاہے شاہ رخ سے فون پر بات کی جائے یا ٹیکسٹ کیا جائے، وہ اپنے سامنے والے شخص پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان کا یہ رویہ کسی بھی شخص کو اہم محسوس کرتا ہے۔









