ماڈل حمیرا اصغر کے گھر والوں کا لاش وصول کرنے سے انکار

0
161
ماڈل حمیرا اصغر کے گھر والوں کا لاش وصول کرنے سے انکار

ماڈل حمیرا اصغر کے گھر والوں کا لاش وصول کرنے سے انکار

کراچی میں ڈیفنس فیز سکس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی ملنے والی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں سے بھی رابطہ کیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی بھی شخص اداکارہ کی لاش وصول کرنے نہیں آیا، ایس۔ ایچ۔ او فاروق سنجرانی نے کہا ہے کہ پولیس نے حمیرا کے موبائل فون میں سے اس کے بھائی کا نمبر حاصل کر کے بھائی سے رابطہ کیا۔

حمیرا اصغر کے بھائی نے اپنے والد سے بات کرائی جس پر والد نے کہا ہے کہ ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کے والد نے کہا کہ ہم نے ان سے قطع تعلق کر لیا تھا، حمیرا کے باپ کو سمجھایا گیا ہے کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کر لیں، لیکن انہوں نے ابھی تک پولیس سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا ہے، ایس۔ ایچ۔ او فاروق سنجرانی کے مطابق ہم کوشش کر رہے ہیں کہ گھر والے جلد آ کر لاش وصول کر لیں تا کہ مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

Leave a reply