مالاکنڈ میں فائرنگ کا واقعہ، 5 افراد جاں بحق

مالاکنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے سسرال کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی، سسر اور دیگر تین افراد جانبحق ہوگئے۔ واقعےکےبعد ملزم موقع سےفرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔









