
ہاٹ لائن نیوز : مارگلہ کی پہاڑی پر پھر آگ بھڑک اٹھی، آگ مارگلہ کی پہاڑی پر شاہدرہ کے علاقے میں لگی، پہاڑیوں پر آگ شاہدرہ کے 2 مختلف مقامات پر کئی گھنٹوں سے لگی ہوئی ہے، آگ نے مارگلہ پہاڑ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سی۔ ڈی۔ اے ورکرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، شاہدرہ کی پہاڑیوں پر آگ 30 دنوں میں کئی مرتبہ لگ چکی ہے۔









