مارکیٹ میں ہلچل! سونا اچانک آسمان پر کیوں پہنچ گیا؟

0
125
مارکیٹ میں ہلچل! سونا اچانک آسمان پر کیوں پہنچ گیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 65 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 59 ڈالر کے اضافے سے نیا بھاؤ 4 ہزار 134 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Leave a reply