مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 184,600 پوائنٹس سے اوپر پہنچ گیا

0
52
مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 184,600 پوائنٹس سے اوپر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا۔
کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ مثبت رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ دن کے آغاز میں ہی انڈیکس 1881 پوائنٹس بڑھ کر 183,338 تک پہنچ گیا، اور کچھ دیر بعد مجموعی طور پر 2,575 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران تیزی مزید بڑھ گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3,152 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 184,600 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ جمعہ کے روز ڈیڑھ گھنٹے کے دوران اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس تقریباً 1.7 فیصد اوپر گیا۔

Leave a reply