مائیکل ایتھرٹن کی آئی سی سی کو تجویز: پاک بھارت میچز کا انعقاد روکا جائے

0
111
مائیکل ایتھرٹن کی آئی سی سی کو تجویز: پاک بھارت میچز کا انعقاد روکا جائے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے عالمی کرکٹ کی گورننگ باڈی آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ آئندہ عالمی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کا انعقاد نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ ایشیا کپ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ بہتر ہوگا کہ ان دونوں ممالک کو عالمی ایونٹس میں آمنے سامنے نہ لایا جائے۔ ان کے مطابق، پاک بھارت میچز اب صرف کھیل نہیں رہے بلکہ سرحدی کشیدگی کا عکس اور پراکسی بن چکے ہیں۔

ایتھرٹن نے تسلیم کیا کہ ان مقابلوں سے مالی فائدہ ضرور ہوتا ہے، اور انہی میچز کی بدولت ایک اندازے کے مطابق موجودہ نشریاتی حقوق کی مالیت 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ کھیل کو سفارتی کشیدگی سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے ڈراز میں شفافیت ہونی چاہیے اور صرف مالی مفاد کے تحت میچز شیڈول کرنا درست نہیں۔ ان کے بقول، پہلے کرکٹ کو سفارتی تعلقات بہتر بنانے کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، لیکن اب صورتحال مختلف ہو چکی ہے۔

Leave a reply