لینڈ سلائیڈنگ کےسبب کاغان اور مری روڈ بندہوگئی

0
222
لینڈ سلائیڈنگ کےسبب کاغان اور مری روڈ بندہوگئی

مانسہرا کے بالاکوٹ اور ایبٹ آباد میں لینڈسلائیڈنگ کیوجہ سے کاغان اور مری روڈبندہوگیا۔ مانسہرا کے بالاکوٹ حسہ میں لینڈسلائیڈنگ سے کاغان اور مری شاہراہ بند ہوگئی ، جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ، ایبٹ آباد گلیات باتنگی میں لینڈسلائیڈنگ کیوجہ سے مری روڈبندہوگئی تھی ، جسکے نتیجے میں دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئیں اور بہت سے سیاح پھنس گئے۔

تاہم ، این ایچ اے یا مقامی انتظامیہ کی مشینری ابھی تک ٹریفک کے لئے سڑک کو بحال کرنے کے لئےنہیں پہنچی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلیات میں ہونیوالی بارشوں سےمزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے میں بھی اضافہ ہواہے۔

Leave a reply