لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 170 سے زائد افراد ہلاک

0
156
لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 170 سے زائد افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : نیپال میں دو دن کی شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک ہونے کے بعد اسکول تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں ، طوفانی بارشوں سے سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ سیلابی نالے میں بہہ جانے والوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے بسوں اور گھروں میں دبے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو کھٹمنڈو کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

نیپال کے دیہی علاقوں میں زیادہ تر سڑکیں بند ہیں۔ پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے کئی علاقوں میں سڑکوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

Leave a reply