لیموں کا ٹکڑا فریج میں رکھیں تو کیا ہوتا ہے؟

0
141

ہم کھانے پینے کی تمام چیزیں فریج میں رکھتے ہیں اسلیے اسکی صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں لیموں کا ایک ٹکڑا آپکی مدد کر سکتا ہے۔

فریج کو صاف رکھنے کے باوجود اکثر اس سے بدبو کا مسئلہ رہتا ہے۔ ایسی صورت میں بدبو دور کرنیکا آسان طریقہ یہ ہے کہ لیموں کے دو ٹکڑے کاٹ کر فریج میں رکھ دیں۔

کچھ کھانے پینے کی چیزیں فریج میں رکھنے کے بعد بھی جلدی خراب ہو جاتی ہیں۔ آپ لیموں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیموں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار کھانے کو زیادہ دیر تک باسی ہونے سے روکتی ہے اور انہیں تازہ رکھتی ہے۔

لیموں کاٹکڑافریج میں رکھنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ قدرتی طور پر فریج کی ہوا کو صاف کرتا ہے۔

Leave a reply