لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع مقرر

0
209
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع مقرر

ہاٹ لائن نیوز : لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا گیا ہے، تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق نئے سیکریٹری دفاع کی تقرری 2 سال 3 ماہ کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ سیکرٹری دفاع کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 ءتک سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

Leave a reply