
لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں پولیس وین پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور دو تھے جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔ حملہ کٹوخیل اڈہ کے قریب پیش آیا۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار بھی شامل ہیں۔ شہید اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل علاؤالدین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں انچارج حق نواز، شاہ گلاب، انور کمال احمد، نعیم اللہ اور نصراللہ شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔








