
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹیانی ٹو کنوئیں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں اور یہ ولی بلاک سمانسک فارمیشن میں ہائیڈرو کاربن کی پہلی دریافت ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ 21 لاکھ 14 ہزار کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل خام تیل یومیہ حاصل کیا جائے گا۔









