لوگوں کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے والے ملزمان گرفتار

0
164
لوگوں کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے والے ملزمان گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے پی ای سی ایچ ایس میں واقع زینتھ کوڈ نامی غیر قانونی کال سینٹر اور غیر ملکی بینکوں کے نمائندے ظاہر کر کے شہریوں کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی میں ملوث سینٹر کے مالک کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اور 6 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

ایف آئی آر کیمطابق ملزمان آن لائن سکیم کے ذریعے غیرملکیوں کے ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈزکاحساس ڈیٹاچوری کرنےمیں بھی ملوث ہیں۔

مقدمے کے مطابق ملزم حساس ڈیٹا حاصل کرنے اور بیلنس کی منتقلی کے لیے امریکی اور کینیڈین شہریوں کو غیر ملکی بینک کے نمائندے ظاہر کرکے فون کرتےتھے۔

ایف آئی آر کے مطابق فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات اور گیجٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

Leave a reply